2 اگست، 2006، 9:43 PM

اسرائيل پر300 ميزائلوں كي بارش

حزب اللہ نے آج اسرائيل پر 300 ميزائل داغے ہيں جو اب تك ايك ريكارڈ ہے // اسرائيل نے حملوں كي تصديق كرتے ہوئے 20 صيہونيوں كے زخمي ہونے كااعتراف كيا ہے

حزب اللہ نے آج اسرائيل پر 300 ميزائل داغے ہيں جو اب تك ايك ريكارڈ ہے // اسرائيل نے حملوں كي تصديق كرتے ہوئے 20 صيہونيوں كے زخمي ہونے كااعتراف كيا ہے

حزب اللہ نے آج اسرائيل پر300 ميزائلوں كي بارش كركے ثابت كرديا ہے كہ اسرائيل كےوہ دعوے بے بنياد اور جھوٹ پر مبني ہيں جن ميں كہا گيا ہے كہ حزب اللہ كي طاقت كو كمزور كرديا گيا اسرائيل نے حزب اللہ كے حملوں كي تصديق كرتے ہوئے 20 صيہونيوں كے زخمي ہونے كااعتراف كيا ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے ذرائع كے حوالے سےنقل كيا ہے كہ حزب اللہ نے آج اعلان كيا ہے كہ اس كے مجاہدين نے آج صبح سے ليكر اب تك اسرائيل كے مختلف شہروں پر 300 ميزائيل حملے كئے ہيں العالم ٹي وي كے مطابق حزب اللہ نے آج اسرائيل كے مختلف شہروں پرسب سے زيادہ ميزائيل داغے ہيں  اورميزائيلوں كي بارش كركے ثابت كرديا ہے كہ اسرائيل كےوہ دعوے بے بنياد اور جھوٹ پر مبني ہيں جن ميں كہا گيا ہے كہ حزب اللہ كي طاقت كو اس نے كمزور كرديا ہے اسرائيل نے حزب اللہ كے حملوں كي تصديق كرتے ہوئے 20 صيہونيوں كے زخمي ہونے كااعتراف كيا ہے حزب اللہ نے آج اسرائيل كے كئي زميني حملوں كو ناكام بناديا ہے اور اس كے مير كاوا نامي چار ٹينك تباہ كرديئے ہيں ذرائع كے مطابق حيفا كے نزديك نہاريہ ميں ايك اسرائيلي گھر حزب اللہ كے ميزائيل حملے كا نشانہ بنا ہے جس سے ايك شہري ہلاك اور چاليس زخمي ہوئے ہيں حزب اللہ نے پہلي مرتبہ خيبر ايك نامي ميزائل بھي فائر كيا ہے جو اسرائيلي سرحد كے اندر ستر كلومٹير كے فاصلے پر واقع بيت شين كے مقام پرگرا ہے يہ پہلا موقع ہے كہ حزب اللہ كي جانب سے پھينكے جانے والے راكٹ اور ميزائل مغربي كنارے كے علاقے تك پہنچے ہيں اسرائيلي فوجي ذرائع نے اس ميزائل كے گرنے كي تصديق كي ہے ذرائع كے مطابق حزب اللہ كے ميزائل حملوں ميں اب تك 54 اسرائيلي ہلاك اور 1000 سے زائد زخمي ہوگئے ہيں

News ID 362180

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha